معروف پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اکرام اور انکی اہلیہ بنش اکرام کی جانب سے پلانو میں انکیرہائش گاہ پر ڈیلس کے سب سے بڑے عید ملن کا اہتمام
ڈیلس( رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ)
پلانو ٹیکساس میں معروف پاکستانی نژاد امریکہ ڈاکٹر اکرام اور انکی اہلیہ بنش اکرام کی جانبسے انکی رہائش گاہ پر ڈیلس کے سب سے بڑے عید ملن کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں آنے والےمھمانوں کیلئے برنچ کا خصوصی انتظام کیا گیا اور چھ گھنٹوں پر مشتمل اس عیدملن میں تقریبناآٹھ سو سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ یہ عید ملن پارٹی دوپہر بارہ سے شام چھ بجے تکجاری رہی۔
تقریب میں شامل ہونے والے مھمانوں کی توازع میٹھے اور نمکین کھانوں کی گئی۔ عید ملن کے دورانبچوں کیلئے بھی کھلے میدان میں کھیل کود کا بندوبست کیا گیا تھا۔
عید ملن کے دوران لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیں اور خوشیوں کے ان لمحات کو ایک دوسرےکے ساتھ بھرپور طریقہ انجوائے کیا۔ عید ملن ایک ایسی تقریب ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کےقریب لانے کا باعث بنتی ہے جسمیں عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والینمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر اکرام اور بنش اکرام کی جانب سے اس عید ملن کا اہتمام کمیونٹی افراد کے لئے ایک خوشگوارتجربہ رہا۔ اس تقریب سے لوگ آپسمیں خوشی اور پیار کے لمحات کا احساس کرتے رہے۔