‎قائدتحریک الطاف حسین اہل کراچی کی سب سے مضبوط آواز ہیں پیپلزپارٹی کراچی ‎کویتیم نہ سمجھے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


قائدتحریک الطاف حسین اہل کراچی کی سب سے مضبوط آواز ہیں  پیپلزپارٹی کراچی کویتیم نہ سمجھے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی

 (لندن ( جاگو نیوز

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے میئرکراچی کے الیکشن کے بارے میںقائدتحریک الطاف حسین کے بیان کے بارے میں پیپلزپارٹی کے رہنمااورصوبائی وزیرسعید غنی کےبیان کاجواب دیتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کے اصولی بیان سے پیپلزپارٹی کی نسلپرست اور فاشسٹ حکومت بوکھلاگئی ہے کیونکہ قائدتحریک الطاف حسین اہل کراچی کی سب سےمضبوط آواز ہیں۔ اتوارکواپنے وڈیوبیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ کراچی میں میئرکےالیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے اتحاد کی نشستوںکی تعداد پیپلزپارٹیکی نشستوں سے کہیں زیادہ ہے اور یہ ایک اصولی بات ہے کہ جس کی اکثریت ہو میئر بھی اسیکاہوناچاہیے لیکن پیپلزپارٹی کی نسل پرست اور فاشسٹ حکومت سندھ، کراچی میں زبردستیاپنامیئر لانے کے لئے اپنی روایتی غنڈہ گردی،دھونس ، دھمکی اوربدمعاشی کے ہتھکنڈے استعمالکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے اسی حوالے سے اپنےبیان میںایک اصولی بات کی تھی کہ اب جبکہ پی ٹی آئی نے بھی میئرکے الیکشن کے لئے جماعتاسلامی کی حمایت کردی ہے توپھراس کاحق ہے کہ وہ اپنامیئرلائے اور پیپلزپارٹی غیرجموریہتھکنڈے اختیارنہ کرے ۔ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے بیان پر پیپلزپارٹی کےرہنمااورصوبائی وزیرسعید غنی کی پریس کانفرنس کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ میئرکراچی کے الیکشنکے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کی اصولی بات پر پیپلزپارٹی کے وزراء کی یہ بوکھلاہٹ انکی فاشسٹ سوچ وفکراورپالیسی کوظاہر کرتی ہے ۔ کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایک طرفبلاول زرداری کہتے ہیں کہ ہم نے الطاف حسین کی سیاست ختم کردی ہے لیکن قائدتحریک الطافحسین کے ایک بیان سے پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کے چمچے بلبلااٹھے ہیں۔قائدتحریکالطاف حسین ان کے ذہنوں پر سوار ہیں۔

مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹوسے لیکرآج تک پیپلزپارٹی کی یہی پالیسی ہے ۔بھٹونے بھی محض اقتدارکی ہوس میں 1970ء کے انتخابات میں بنگالی عوام کی نمائندہ جماعتعوامی لیگ کی اکثریت کوقبول نہیں کیاتھا، آج بھی پیپلزپارٹی کراچی میں سیاسی مخالفین کیاکثریت کوقبول کرنے کوتیارنہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی نسل پرستانہ اورکراچی دشمنپالیسیوںکی وجہ سے کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کوہمیشہ مستردکیاہے۔پیپلزپارٹی کبھی بھیکراچی سے قومی اسمبلی کی دوتین نشستوںسے زیادہ نشستیںحاصل نہ کرسکی۔انہوںنےمزیدکہاکہ2015کے بلدیاتی انتخابات میں قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم نےحصہ لیاتھاتواس میں بھی پیپلزپارٹی کوبری طرح شکست کاسامنا کرناپڑاتھا اورپیپلزپارٹی کےمیئرکاامیدواریوسی چیئرمین کاالیکشن بھی بری طرح ہارگیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ مہاجرقوم کےغداروںکوساتھ ملاکرایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کرکے پیپلزپارٹی سمجھ رہی ہے کہ چونکہقائدتحریک الطاف حسین پر پابندی عائدہے، اس کاراستہ صاف ہے اور جس طرح اس نے کراچی کےتمام محکموںاوربلدیاتی اداروںکووڈیروںکی اوطاق سمجھ لیاہے اسی طرح اب وہ حکومت کی طاقت،اسٹیبلشمنٹ کی حمایت،غنڈہ گردی ، دھونس دھمکی اور چند لوگوںکوخرید کر ،اپنی طاقت کے بل پرسیاسی مخالفین کوروند کرکراچی میں زبردستی اپنامیئرلے آئے گی اورکراچی کے عوام کو اپنا غلامبنالے گی تویہ اس کی بھول ہے ،کراچی نہ تو کوئی نوڈیرو ہے اورنہ ہی کراچی کے عوام اس کے ہاریہیں،کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی اورجبر اوردھونس دھمکی کے عمل کوقبول نہیںکریںگے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی فاشسٹ اورنسل پرست حکومت سندھ کراچیکے عوام کے ساتھ جوظلم وزیادتی کررہی ہے، کراچی کے تمام محکموںاوربلدیاتی اداروں میں کراچیکے عوام کے ساتھ جو حق تلفیاںکررہی ہے اس حوالے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی دوچارروزمیںتفصیلی وڈیوبریفنگ کرے گی ۔ انہوںنے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ پیپلزپارٹی کراچیکویتیم اوربے سہارانہ سمجھے ، تمام ترجبرکے باوجود ایم کیوایم زندہ ہے اورقائدتحریک الطافحسین موجود ہیں ۔


اپنا تبصرہ لکھیں