’یہ دال مکھنی نہیں، دال مکھی ہے‘ جیکی شیروف کے کھانے کی ویڈیو پر انسٹاگرام صارف کا تبصرہ

’یہ دال مکھنی نہیں، دال مکھی ہے‘ جیکی شیروف کے کھانے کی ویڈیو پر انسٹاگرام صارف کا تبصرہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی شیروف نے اپنے غذائیت سے بھرپور کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے ان کے کھانے میں مکھی تلاش کر لی۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے قدرتی مناظر کے درمیان بیٹھ کر اپنے دوپہر کے کھانے کی ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیکی شیروف کے غذائیت سے بھرپور ڈائٹ پلان میں چپاتی کے ساتھ کریلے کی سبزی، دال، آلو مرغی، چنا، کڑی اور سلاد موجود ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی دال میں پڑی مکھی پر ٹھہر گئی اور ویڈیو کے کمنٹس میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ ’کیا صرف مجھے ہی دال میں مکھی نظر آئی؟‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ دال مکھنی نہیں دال مکھی ہے‘۔

’یہ دال مکھنی نہیں، دال مکھی ہے‘ جیکی شیروف کے کھانے کی ویڈیو پر انسٹاگرام صارف کا تبصرہ

سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصروں پر اداکار نے بھی ردِ عمل ظاہر کیا اور کہا کہ ’میں جنگل میں بیٹھا ہوں‘۔

اپنا تبصرہ لکھیں