یو ایس قونصلیٹ کراچی، ہیوسٹن کراچی سسٹرسٹی ایسوسی ایشن اور ہیلپنگ ہینڈ کے باہیمی تعاون سے شائنگ اسٹارز درخت لگانے کی مہم کا آغاز


یو ایس قونصلیٹ کراچی، ہیوسٹن کراچی سسٹرسٹی ایسوسی ایشن اور ہیلپنگ ہینڈ جو کہ دنیا بھر میں غربت کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرتی ہے اس گروپ کی شراکت داری میں درختوں کی کوریج بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کا آغاز کیا ہے

یو ایس قونصل جنرل کراچی مارک آسٹروہ نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی عروبی راشد ربانی، ہیوسٹن کراچی سسٹرسٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ اور ہیلپنگ ہینڈ پروگرامز کے ڈائریکٹر الیاس چوہدری کے ساتھ مل کر کراچی میں ایک ہزار اور پورے پاکستان میں دس ہزار پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا۔


امریکی قونصلیٹ کراچی، ہیوسٹن کراچی سسٹرسٹی ایسوسی ایشن، ہیلپنگ ہینڈ، کراچی میونسپل سٹی کارپوریشن ریا ستہائے انتباہ امریکہ کے ہیوسٹن اور کراچی کے درمیان تعلقات مزید بہتر کرنے کے لیے اور ماحولیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مزید شراکت کے لئے تیار ہیں۔

قبل از قونصل جنرل مارک آسٹروہ نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وفد میں شامل ہیوسٹن کراچی سسٹرسٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ اور ہیلپنگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کے پروگرامر ڈائریکٹر الیاس چوہدری نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی عروبہ ربانی سے ملاقات کی اور ہیوسٹن کراچی سسٹرسٹیز کی موجودہ اور آنے والی سرگرمیوں پر تبادلہ خیالات کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں