اماراتی یوٹیوبر خالد العمیری اور بھارتی اداکارہ سنائینا کی مبینہ طور پر منگنی ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں مقیم یوٹیوبر خالد العمیری نے پہلی اہلیہ و یوٹیوبر سلمیٰ محمد سے طلاق کے بعد تامل فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سنائینا سے منگنی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حال ہی میں خالد العمیری نے اپنی منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے اس میں دکھائی دینے والا ہاتھ اداکارہ سنائینا کا ہی ہے۔
خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اماراتی یوٹیوبر خالد العمیری پوسٹ شیئر کی ہے جس میں دو ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں جن کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھیاں موجود ہیں۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمداللہ‘ بھی لکھا ہے، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے۔
تاہم انہوں نے مذکورہ پوسٹ میں کسی کو ٹیگ نہیں کیا اور نہ اپنی منگیتر کی شناخت ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب تامل اداکار سنائینا نے بھی رواں ماہ کے آغاز میں اسی طرح کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی مگر اس میں منگنی کی انگوٹھی تو نہیں تھی لیکن کیپشن میں تالے والا ایموجی بنایا تھا جو بات پکی ہونے کا عندیہ دے رہا ہے۔
اگرچہ ان دونوں پوسٹس میں یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ خالد کے ساتھ موجود خاتون کا ہاتھ اداکارہ سنینا کا ہی ہے، یا پھر اداکارہ سنینا کی پوسٹ میں موجود ہاتھ خالد کا ہی ہے مگر بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خالد اور سنینا نے منگنی کر لی ہے۔
یہ دعوے اس لیے بھی کئے جا رہے ہیں کیونکہ اماراتی یوٹیوبر خالد العمیری ان دنوں بھارتی ریاست چنائی میں موجود ہیں۔
واضح رہے یوٹیوبر خالد اس سے قبل سلمیٰ محمد نامی اماراتی یوٹیوبر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔
تاہم رواں سال کے آغاز میں دونوں کی طلاق کی خبریں سامنے آئی تھی، جس پر مداح اور سوشل میڈیا صارفین بھی حیران تھے۔