یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے خوشخبری

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے خوشخبری


یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لئے  بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین  کو رمضان  اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز  کارپوریشن کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔

مارکیٹ بیسڈ تنخواہ لینے والے ملازمین کو بھی ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا جبکہ  ڈیلی ویجرز ملازمین کو 8 ہزار روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔

صرف رمضان کے مہینے کے لیے تعینات کیے گئے ڈیلی ویجرز ملازمین کو اعزازیہ نہیں ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے معطل ملازمین کو  بھی اعزازیہ نہیں دیا جائے گا۔

رمضان 2022 میں انضباطی کیس میں ملوث ملازمین بھی اعزازیہ کے حقدار نہیں ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں