کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی کے مطابق کارپوریشن نے رواں سال 22 ارب روپے کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کارپوریشن نے کام کے اوقات کار کم کرنے اور مینوفیکچررز اور سپلائرز کی فراہمی میں کمی کے باوجود اس سال ملکی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی، کارپوریشن نے اس دوران6ارب روپے کا نقصان بھی پورا کیا ہے۔