اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن میں سال 22-2023 کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ سیل ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سال 22-2023 میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ریکارڈ 137 ارب 15کروڑ 50 لاکھ روپے رہی اور گزشتہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورزکا خالص منافع 76 کروڑ 40 لاکھ روپے رہا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی،گھی، دالوں اور چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، گزشتہ برس کے دوران بنیادی اشیا پرحکومتی سبسڈی کے باعث سیل بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن مسلسل3 سال سے منافع میں ہے، مالی سال 21-2022 میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل 112 ارب 32 کروڑروپے جب کہ مالی سال20-2021 میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل120 ارب24 کروڑروپے تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مالی سال 19-2020میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل 53 ارب 32 کروڑ، مالی سال 18-2019 میں 9 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی جب کہ 18-2019 یوٹیلیٹی اسٹورز 6 ارب37 کروڑ 30 لاکھ روپے خسارے میں تھا۔