یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن جنوری کا سیل ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سیل ہدف کے مقابلے ایک ارب 38 کروڑ روپے کم رہی۔
دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے جنوری 2022 کے لیے رکھی گئی سیل ہدف 8 ارب ہدف کے مقابلے 6 ارب 62 کروڑ 30 لاکھ روپے رہی۔
جنوری میں سوائے سکھر کے تمام زونز سیل ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے، کراچی زون کی سیل سب سے کم 41 کروڑ 79 لاکھ روپے رہی جبکہ اسلام آباد زون کی سیل سب سے زیادہ ایک ارب 20 کروڑ 59 لاکھ روپے رہی۔
دستاویزات کے مطابق جنوری میں سکھر زون کی سیل 45 کروڑ 34 لاکھ روپے رہی جبکہ گزشتہ ماہ پشاور زون کی سیل 78 کروڑ 19 لاکھ روپے رہی۔
جنوری میں لاہور زون نے ایک ارب 89کروڑ روپے کی سیل کی جبکہ ملتان زون کی سیل 82 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی اور ایبٹ آباد زون کی سیل 70 کروڑ 24 لاکھ روپے رہی۔