اسلام آباد: یوٹیلیی اسٹورز کارپوریشن نے برانڈڈ گھی اور تیل کی قیمت میں 34 سے 36 روپے فی کلو تک کمی کر دی۔
وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت آٹا، چینی و گھی پر دستیاب سبسڈی میں بھی توسیع کی گئی ہے جب کہ یوٹیلیی اسٹورز کارپوریشن نے برانڈڈ گھی اور تیل کی قیمت میں 34 سے 36 روپے فی کلو تک کمی کر دی ہے۔
کارپوریشن نے سبسڈائزڈ اشیا کے حصول کیلیے ایس ایم ایس سروس 5566 کا اجرا بھی کیا ہے جس سے صارفین کو معیاری اور سستی اشیا کی فراہمی بہتر انداز میں کی جا رہی ہے۔