یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر قمرالوہاب مستعفی ہو گئے۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کو بھجوا دیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر قمرالوہاب نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، فنڈز کی کمی اور تنخواہ کے بغیر کام کرنا مشکل ہے۔
پروفیسر قمرالوہاب نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں سیاسی اثر و رسوخ زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی کام کرنا ممکن نہیں ہے۔