یورو کپ فٹ بال میں اسپین نے اٹلی کو ایک صفر سے شکست دے دی، اسپین کو برتری کھیل کے 55 ویں منٹ میں ملی۔
اٹلی کے کھلاڑی ریکارڈو کیلافیوری نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی۔
اسپین کی اون گول کی برتری کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسری جانب سلووینیا اور سربیا کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔
ایک اور میچ میں ڈنمارک اور انگلینڈ کی ٹیمیں فرینکفرٹ میں مدِ مقابل ہیں۔