پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف، ہر دلعزیز و لاڈلی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں اپنی ساڑھی لُک شیئر کر کے انٹرنیٹ پر سحر طاری کر دیا ہے۔
ڈرامہ شائقین کو اپنے فن، اداکارانہ صلاحیتوں، معصوم چہرے اور منفرد اداؤں سے گھائل کرنے والی یمنیٰ زیدی آج کل امریکا میں موجود ہیں۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بِن‘ کی اداکارہ یمنیٰ آج کل اپنے ہیرو ’مرتسم‘، اداکار وہاج علی کے ساتھ امریکا میں مقیم اپنے مداحوں کے ساتھ مختلف سیمنار کے ذریعے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔
اس دوران اس جوڑی نے ’تیرے بِن‘ کے سیکوئل بننے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
یمنیٰ زیدی اور وہاج علی آئے دن امریکا کی مختلف ریاستوں میں شوز کا حصہ بن رہے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ و اداکار وہاج نے امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ ایک سیمنار میں شرکت کی۔
اس دوران یمنیٰ زیدی نے سنہری رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی تھی جس میں اپنے حسن اور اداؤں سے مداحوں کے دلوں میں قہر ڈھاتی نظر آئیں۔
یمنیٰ زیدی نے اپنی اس ساڑھی لُک کو بعد ازاں انسٹاگرام پر بھی مختلف پوز کے ساتھ پوسٹ کیا۔
یمنیٰ زیدی کی اس ساڑھی لُک کو دیکھ کر جہاں پاکستانی اپنا دل تھامنے پر مجبور نظر آئے وہیں بھارتیوں نے بھی اداکارہ پر خوب پیار نچھاور کیا۔
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ نکل مہتا بھی یمنیٰ زیدی کے اس لُک کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
نکل مہتا کا اپنے تبصرے میں یمنیٰ زیدی سے پوچھنا تھا کہ ’کیا اس کی اجازت ہے؟‘