یقین ہی نہیں ہوا تھا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا ہے، بیٹی راجو شری واستو

یقین ہی نہیں ہوا تھا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا ہے، بیٹی راجو شری واستو


معروف آنجہانی بھارتی اداکار کامیڈین راجو شری واستو کی بیٹی انتارا کا کہنا ہے کہ جب مجھے خبر ملی کے والد کو دل کا دورہ پڑا ہے تو میں نے اس خبر کو نظر انداز کردیا۔

 راجو شری واستو کی بیٹی انتارا نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے اپنے والد کی شخصیت اور ان کی زندگی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں ممبئی میں اپنے کسی کام سے گھر سے باہر نکلی ہوئی تھی کہ اچانک مجھے میری والدہ نے کال کی اور بتایا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے والدہ کی بات سن کر کہا کہ یہ کوئی افوا ہوگی کیونکہ والد اس وقت  چچا کے ساتھ دہلی میں ایمز اسپتال میں موجود تھے جہاں چچا کے دماغ کا آپریشن ہونا تھا۔

انتارا نے کہا کہ دراصل میرے چچا کا نام کاجو ہے جوکہ میرے والد کے نام سے بہت ملتا جلتا ہے اور اس لیے ہمیں لگا کہ کسی نے ہمارے چچا کی خراب طبیعت کے بارے میں سنا ہے اور اسے چچا اور والد کے ملتے جُلتے ناموں کی وجہ سے سننے میں کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ لیکن وہ خبر واقعی  سچی تھی، میرے والد کو صحت کے کچھ معمولی مسائل تھے جس کی وجہ سے اُنہیں ورزش کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا اور پھر کچھ عرصے میں ہی ان کا انتقال ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں