یاسر حسین بھی ٹرولنگ میں شامل، ندا یاسر کو سی ایس ایس کا مشورہ دے دیا

یاسر حسین بھی ٹرولنگ میں شامل، ندا یاسر کو سی ایس ایس کا مشورہ دے دیا


پاکستان شوبز اندسٹری کے اداکار اور میزبان یاسر حسین نے مارننگ شو میزبان و اداکارہ ندا یاسر کو سی ایس ایس امتحان دینے کا مشورہ دے دیا۔

یاسر حسین بھی ٹرولنگ میں شامل، ندا یاسر کو سی ایس ایس کا مشورہ دے دیا

حال ہی میں ندا یاسر نے اسٹریمنگ سروس اردو فلکس پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

جہاں غیر حاضر دماغی کے باعث ندا یاسر ایک بار پھر تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی، ایسے میں اداکار یاسر حسین نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اپنے منفرد انداز میں انہیں سی ایس ایس امتحان دینے کا مشورہ دے ڈالا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے وائرل کلپ کو شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا کہ ’اتنے سال صبح صبح اُٹھ کر 2 گھنٹے کا لائیو شو کرے گا تو اس کا بھی دماغ اتنا ہی چلے گا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے خیال میں ندا کیوٹ ہیں اور انہیں سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہیے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں