ہنی سنگھ نے مہوش حیات کو ’زندہ دل‘ انسان قرار دے دیا

ہنی سنگھ نے مہوش حیات کو ’زندہ دل‘ انسان قرار دے دیا


بالی ووڈ کے مقبول گلوکار و ریپر ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو زندہ دل انسان قرار دے دیا۔

 یو یو ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہوش حیات کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مہوش حیات زندہ دل ہیں‘۔

فوتو بشکریہ انسٹاگرام
فوتو بشکریہ انسٹاگرام

مہوش حیات نے بھارتی گلوکار کے اپنے بارے میں کیے گئے اس تبصرے پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ’آپ سے ملاقات ہونا میرے لیے ایک خوشگوار موقع تھا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ناقابل یقین ذہانت اور متاثرکن شخصیت کے مالک ہیں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں