بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید اپنے بےباک اور عجیب و غریب ملبوسات کی وجہ سے اکثر ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
بھارتی گلوکار ہنی سنگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں عرفی جاوید کے اس بے باک انداز کی تعریف کی ہے۔
اُنہوں نے عرفی جاوید کے بارے میں کہا کہ میں اس بچی سے بہت پیار کرتا ہوں، یہ بہت نڈر اور بہادر ہے، اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنا چاہتی ہے۔
اُنہوں نےکہا کہ میرے خیال میں ہمارے ملک کی تمام لڑکیوں کو اس بچی سے اپنے طریقے سے زندگی گزارنے کا ہنر سیکھنا چاہیئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بھی آپ کے ذہن میں ہے، آپ وہ سب کچھ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بے خوف ہوکر کریں ، اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کس مذہب، ذات یا خاندان سے ہے۔
ہنی سنگ نے کہا کہ ہر وہ کام نہ کریں جس کا تعلق آپ کے خاندان میں نہ ہو لیکن وہ کام ضرور کریں جسے کرنے کو آپ کا دل چاہتا ہے۔
اُنہوں نے مداحوں کو اپنے والدین کی بات سننے کا مشورہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب میں نے اپنے والدین کی بات نہیں سنی تھی تو کافی نقصان اُٹھایا تھا۔