ہم سب لوگ پاکستان کے سفیر ہیں، بابر اعظم

ہم سب لوگ پاکستان کے سفیر ہیں، بابر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم سب لوگ پاکستان کے سفیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں پاکستان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، ہم لوگ سب پاکستان کے سفیر ہیں، ہمیں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز پاکستان گراؤنڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب فینز حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے، کوشش یہی کرتے ہیں پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیدر لینڈز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں