‘ہمیشہ سے ونڈر وومن بننے کی خواہاں تھی’


ہولی وڈ کی نامور اداکارہ جینیفر آنسٹن اپنے کیریئر میں کئی کامیاب کردار نبھاچکی ہیں تاہم ایک کردار ایسا ہے جو انہوں نے آج تک نہیں نبھایا البتہ اس کا انتظار شدت سے کیا۔

جینیفر آنسٹن نے حال ہی میں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اپنے نام کروایا جس کے بعد میڈیا نے ان سے کیریئر کے حوالے سے مزید بات چیت کی اور وہ مزید کرداروں کے حوالے سے سوال کیے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں ہمیشہ سے ونڈر وومن کا کردار نبھانا چاہتی تھی اور میں نے اس کا بہت انتظار بھی کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ونڈر وومن جیسا سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنے کا موقع تو نہیں ملا البتہ وہ دوسرے پروجیکٹس میں منفرد کردار نبھانے پر غور کررہی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ‘میرے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے، میں کیریئر کے اس موڑ پر اب فوکس کررہی ہوں کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں کیا کچھ کرسکتی ہوں’۔

جینفر آنسٹن کے مطابق ‘میں زیادہ کامیڈی کردار نبھانے کی خواہش مند ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میں اب خوب ہنسوں اور لوگوں کو ہنساؤں’۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

واضح رہے کہ جینیفر آنسٹن اس وقت اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے خبروں میں ہیں.

بریڈ پٹ کو بھی اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ میں اپنی فلم ‘ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا.

خیال رہے کہ گزشتہ سال کے آخر سے ان دونوں اداکاروں کو کئی ایونٹس میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد جینیفر آنسٹن کا کہنا تھا کہ وہ اور بریڈ پٹ اب تک اچھے دوست بھی ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اس انٹرویو کے بعد ان کے افیئر کی خبروں میں اضافہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ جینیفر آنسٹن اور براڈ پٹ کے درمیان 1998 میں تعلقات استوار ہوئے، جس کے 2 سال بعد 2000 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔

ان کی شادی محض 5 سال ہی چل سکی، اور دونوں نے جنوری 2005 میں علیحدگی اختیار کرلی، جس کے بعد اسی سال اکتوبر میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اپنا تبصرہ لکھیں