ہما قریشی نئی فلم میں باورچی بن گئیں، ’ترلہ‘ کا ٹریلر جاری

ہما قریشی نئی فلم میں باورچی بن گئیں، ’ترلہ‘ کا ٹریلر جاری


بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ہما قریشی کی نئی فلم ’ترلہ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

فلم میں ایک خاتون باورچی ترلہ دلال کی کہانی فلمائی گئی ہے، یہ فلم جولائی میں اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

ٹریلر کے آغاز میں دکھایا گیا ہے کہ ترلہ نے مسالے استعمال کرکے دلہا کو کیسے بھگایا لیکن اس کے باوجود لڑکے نے ہاں کہا اور انہوں نے 12 برس ایک ساتھ گزارے۔

12 سال بعد ترلہ کو احساس ہوا کہ وہ کیا کام کرنے کیلئے پیدا ہوئی ہے اور اس نے کچھ بڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔

فلم میں شارب ہاشمی نے ترلہ کے خاوند کا کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترلہ دلال معروف بھارتی باورچی ہیں، انہوں نے کھانا پکانے کی 100 سے زائد کتابیں تحریر کیں جن کی 1 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں