کراچی:
اداکارہمایوں سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیئر کی جانے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی ننھی بھانجی ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ٹائٹل سانگ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔
ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ اس وقت پاکستان کا مقبول ترین ڈراما ہے جسے نہ صرف لوگ بڑی تعداد میں دیکھ رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پربھی ڈرامے کے حوالے سے مختلف مزاحیہ پوسٹس شیئرکرتے اور ڈرامے کی کہانی اور مکالموں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو پیچھے چھوڑدیا؟
’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مداح صرف خواتین یا بڑی عمرکے افراد ہی نہیں ہیں بلکہ ننھے بچے بھی اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے اپنی ننھی بھانجی عائزہ کی ایک ویڈیو شیئرکرائی ہے جس میں ننھی عائزہ ڈرامے کا ٹائٹل سونگ گاتی ہوئی نظرآرہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کی آوازمیں ’میرے پاس تم ہو‘ کے گانے کی سوشل میڈیا پردھوم
ہمایوں سعید نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا میری بھانجی عائزہ سے ملیے یہ بھی ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی بہت بڑی مداح ہے۔ سوشل میڈیا پر ننھی عائزہ کے انداز اورگائیکی کو بے حد سراہا جارہا ہے۔