ہمایوں سعید اپنی ’اولاد‘ کو منظر عام پر لے آئے

ہمایوں سعید اپنی ’اولاد‘ کو منظر عام پر لے آئے


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر کی رونق، ان کی تمام تر محبت، تمام جائیداد ان کی اولاد کے نام ہے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر امور پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کے حوالے سے بھی پہلی بار کھل کے وضاحت پیش کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر یہ بات گردش کرتی ہے کہ ثناء شاہ نواز میری سالی ہیں، لیکن یہ سچ نہیں ہے، بلکہ وہ میری بیٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو اب 25 سال ہوگئے ہیں، میں نے اور ثمینہ (ہمایوں سعید کی اہلیہ) نے اسے پالا ہے۔ یہ بات انڈسٹری میں تو سب جانتے ہیں لیکن جو نہیں جانتے انہیں واضح کر دوں کہ ثناء میری بیٹی ہے، ہمارے گھر کی رونق ہے، میری تمام محبت، آج تک جو کمایا ہے، تمام کمپنیاں، جائیداد سب اسی کا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر دہرایا کہ جو لوگ اس گمان میں ہیں کہ وہ میری سالی ہے، تو وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ان کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا وہ میری بیٹی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں