ہمارے کھیلنے سے خواتین ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے تو کھیلنا چاہئے، عبدالرزاق

ہمارے کھیلنے سے خواتین ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے تو کھیلنا چاہئے، عبدالرزاق


سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی خواتین کے ساتھ میچ نہیں کھیلا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیلنے سے خواتین ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے تو کھیلنا چاہئے۔

کرکٹر کائنات امتیاز کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کا کرکٹ میں بہت اچھا مستقبل ہے، ہمارے خلاف بھی صائم نے دو سو رنز کئے تھے۔

یوٹیوبر رانا حمزہ کا کہنا تھا کہ میں پشاور زلمی کو سپورٹ کررہا ہوں، شو میں گلوکارہ نتاشا بیگ نے گانا بھی گا کر سُنایا۔

یہ سب اور بہت کچھ دیکھیے پروگرام ’’ہارنا منع ہے‘‘ میں، ہر روز رات گیارہ بجے صرف جیو نیوز پر۔


اپنا تبصرہ لکھیں