ہری مرچ کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں

ہری مرچ کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں


عام طور پر لوگ ہری مرچیں کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، تاہم متعدد تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں کھانے کے متعدد فوائد ہوتے ہیں۔

ہری مرچیں کھانے سے جہاں متعدد موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے، وہاں انہیں کھانے سے وزن میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔

ہر گھر میں ہر وقت دستیاب رہنے والی ہری مرچیں اگرچہ تقریبا تمام گھرانوں میں بننے والے کھانوں میں استعمال ہوتی ہیں، تاہم بعض لوگ انہیں سلاد میں بھی استعمال کرکے کھاتے ہیں، کیوں کہ انہیں ان کے فوائد کا علم ہوتا ہے۔

ہری مرچیں جہاں وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، وہیں یہ جلد اور نظام ہاضمہ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں اور ان میں شامل وٹامنز کئی طرح کی بیماریوں اور مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔

ایک بڑے سائز کی ہری مرچ میں 11 فیصد وٹامن اے، 182 فیصد وٹامن سی اور تین فیصد آئرن کے اجزا شامل ہوتے ہیں جو کہ صحت بہتر بنانے کے لیے کافی ہیں۔

مذکورہ تینوں وٹائمز آنکھوں، جلد، نظام ہاظمہ اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتی ہیں اور یہ توانائی دینے سمیت جسم میں موجود براؤن ٹشوز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔

مختلف تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ ہفتے میں چار بار ہری مرچیں کھانے والے افراد میں دل کے امراض کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں جب کہ اس سے بعض کینسر کی اقسام کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے۔

ہری مرچوں میں شامل قدرتی اجزا موٹابولزم کو مضبوط بنانے سمیت جسم کو چربی میں بدلنے وال براؤن ٹشوز کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جس سے موٹاپے میں واضح کم ہوتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں