ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ رواں سال کی انتہائی متوقع فلم ہے جو کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی جانب سے ’فائٹر‘ کو یو اے سرٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ قیاس آرائیاں تھیں کہ فلم کا رن ٹائم 3 گھنٹے 10 منٹ ہوگا تاہم فائٹر کا اصل رن ٹائم 2 گھنٹے 46 منٹ ہوگا۔
سرٹیفکیٹ کے مطابق فلم کا پلاٹ لائن آف کنٹرول کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے گرد گھومتا ہے۔ اس کے جواب میں، ایئر ہیڈ کوارٹر نے سری نگر میں ایئر فورس بیس پر ایئر ڈریگنز کے نام سے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا۔
خیال رہے کہ سدھارتھ آنند کی فلم میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون ایئرفورس آفیسرز کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔