ہراسانی کا آسان ہدف ہوں کیونکہ آگے پیچھے کوئی نہیں، عرفی جاوید

ہراسانی کا آسان ہدف ہوں کیونکہ آگے پیچھے کوئی نہیں، عرفی جاوید


اپنے متنازع لباس اور عجیب و غریب فیش کے حوالے سے مشہور بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور انٹرنیٹ پرسنالٹی عرفی جاوید سے گوا جانے والی ایک فلائٹ پر مرد مسافروں کے ایک گروپ نے بدتمیزی کی اور ہراساں کیا، جس کی وجہ سے ٹی وی اسٹار کافی اپ سیٹ اور پریشان نظر آئیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اس واقعے کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ ایک نوٹ بھی درج کیا۔ اس نوٹ میں انکا کہنا تھا کہ وہ ایک پبلک فیگر ہیں کسی کی ذاتی جائیداد نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں ایک آسان ٹارگٹ ہوں کیونکہ میرے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے، نہ بالی ووڈ میں کوئی تعلقات ہیں اور نہ فلم انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر ہے، یہ حقیقت ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عرفی جاوید نے کہا یہ افراد مجھے میرے نام سے بلا رہے تھے اور بےہودہ جملے کس رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بدتمیزی پر میں خاموش رہی، نہیں چاہتی تھی کہ فلائٹ کا ڈیکورم متاثر ہو، لیکن میں اس وقت غصے میں آگئی جب بدتمیزی کرنے والے اس گروپ میں سے ایک نے مجھ سے سیلفی بنوانے کےلیے کہا جس پر میں نے ان سے کہا کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ تم میرا نام لیکر بدتمیزی کرو۔

جب عرفی سے سوال کیا گیا کہ اس قسم کی بدتمیزیوں پر انکا ردعمل کیا ہوتا ہے تو انکا کہنا تھا کہ مجھے اس سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا، البتہ معاشرہ ضرور متاثر ہوتا ہے کہ ایسے واقعات میں مرد، لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں