ہانیہ عامر کا دل ٹوٹنے سے متعلق انکشاف

ہانیہ عامر کا دل ٹوٹنے سے متعلق انکشاف


پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے پہلے کرش اور دل ٹوٹنے کے تجربے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر شوبز ستارے مختلف ٹی وی چینلز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں شرکت کر رہے اور سوالوں کے جواب میں مداحوں کو خود سے متعلق مزید جاننے کا موقع دے رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستانی معروف، خوبرو و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ہانیہ عامر کے اس انٹرویو کی متعدد مختصر ویڈیوز وائرل ہیں۔

اداکارہ نے شو کے میزبان و اداکار عمران اشرف کی جانب سے زندگی کے پہلے ’کرش‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دیا۔

ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ میرا زندگی میں پہلی بار کسی پر دل آٹھویں جماعت میں آیا تھا۔

ہانیہ عامر نے شو کے دوران اپنے پہلے کرش کے نام سے متعلق پوچھے گئے سوال کو ہنسی میں ٹال دیا۔

اداکارہ نے دل ٹوٹنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی جواب دیا۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ہاں میرا دل بھی ٹوٹا ہے مگر میں ایسی صورتِ حال میں کچھ نہیں کرتی، دل دکھتا ہے، حیرانی بھی ہوتی ہے مگر بس میں زندگی میں آگے بڑھ جاتی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں