پاکستان کی خوبصورت اداکارہہانیہ عامر کو مداحوں نے شادی توڑنے والی اداکارہ قرار دے دیا۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کے اداکار و گلوکار فرحان سعید کے ساتھ کروائے گئے فوٹو شوٹس کے بعد سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دونوں اداکاروں میں قربتیں بڑھ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جانب سے کروائے گئے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ پر ردِ عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے ڈرامے کے ہٹ ہونے اور حالیہ ایوارڈز شو میں ایک ساتھ پرفارم کرنے پر بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی آپس میں ڈیٹنگ کر رہی ہے۔
دونوں اداکاروں کے فوٹو شوٹ پر ایک مداح نے ہانیہ عامر کو شادی توڑنے والی اداکارہ قرار دے دیا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی کیمسٹری ڈرامے کے ساتھ حقیقی زندگی میں بھی لاجواب ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ہانیہ کو حقیقت میں ہمسفر مل گیا۔
ایک صارف کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ہانیہ عامر اداکار فرحان سعید نہیں بلکہ اداکار علی رحمٰن خان کے ساتھ بھی ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔