ہاردیک پانڈیا کے اثاثوں میں کیا کیا شامل ہے؟

ہاردیک پانڈیا کے اثاثوں میں کیا کیا شامل ہے؟


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہیں۔

وہ تینوں فارمیٹس میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ آل راؤنڈر نے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث ناصرف بھارتی کرکٹ ٹیم میں بلکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ رینکنگ میں بھی اپنی جگہ بنالی ہے۔

ہاردیک پانڈیا کرکٹ سے زیادہ اپنے اسکینڈلز کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔ آج کل کھلاڑی اپنی اہلیہ سے طلاق کی خبروں کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

آئیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کے کیرئیر کے بعد ان کے اثاثوں پر بھی ایک نظر ڈالتے ہیں۔

90 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی ملکیت 

بھارتی میڈیا کی 2024 کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ہاردیک پانڈیا کے اثاثوں کی کُل مالیت 91 سے 94 کروڑ روپے کے ردمیان ہے۔ ان کی کمائی کا اہم ذریعہ بی سی سی آئی سے ان کا معاہدہ ہے، اس کے علاوہ وہ فیلڈ وینچرز اور آئی پی ایل سے بھی کماتے ہیں۔

بی سی سی آئی سے معاہدہ

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا گزشتہ برس تک بی سی سی آئی کے A گریڈ کے کھلاڑی ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ آل راؤنڈر کھلاڑی بی سی سی آئی سے سالانہ 5 کروڑ روپے بطور تنخواہ لیتے ہیں۔

آئی پی ایل کی کمائی

اس کے علاوہ ہاردیک پانڈیا آئی پی ایل سے بھی کماتے ہیں۔ 2015 میں جب انہیں ممبئی انڈینز میں شامل کیا گیا تھا اس وقت انہیں 10 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا، بعدازاں ان کی بہترین پرفارمنس کے باعث ان کی مالیت میں اضافہ ہوا اور 2018 تک ان کی تنخواہ 11 کروڑ روپے ہوگئی جو ممبئی انڈینز کا کپتان بنے کے بعد 15 کروڑ ہوگئی۔

پینٹ ہاؤس اور اپارٹمنٹ 

بھارتی کھلاڑی ایک پینٹ ہاؤس کے مالک ہیں، جس کی مالیت 3.6 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ایک اور اپارٹمنٹ بھی ہے جس میں ان کے بھائی بھی شراکت دار ہیں۔

مہنگی گاڑیاں

ہاردیک پانڈیا کے پاس مہنگی گاڑیوں کا ایک بڑا کلیکشن بھی ہے، جس میں آو ڈی اے 6، لمبرگنی، رینج روور سمیت دیگر کئی مہنگی گاڑیاں شامل ہیں۔

برانڈز  ایمبیسیڈر

علاوہ ازیں آل راونڈر کھلاڑی مونسٹر انرجی، دی سولڈ اسٹور، ڈریم 11، ہالا پلے، گلف آئل، جیلیٹ، ولن لائف پرفیوم، زگل، سین ڈینم، بوآٹ، اوپو اور ریلائنس ریٹیل جیسے مشہور برانڈز کے ایمبیسیڈر بھی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں