گھر پر بجلی کا بل نہیں آتا، شاہ رخ کا مداح کے سوال پر دلچسپ جواب

گھر پر بجلی کا بل نہیں آتا، شاہ رخ کا مداح کے سوال پر دلچسپ جواب


سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کے گھر پر بجلی کا بل ہی نہیں آتا۔ 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشنز رکھتے ہیں۔ اسی طرح کے ایک سیشن کے دوران مداح نے ان سے ان کے گھر کے بجلی کے بل سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

شاہ رخ خان نے آج اپنی ریلیز کے مراحل میں موجو فلم جوان کا ایک پوسٹر شیئر کیا، جس میں اداکار وجے سیتھوپتی اور اداکارہ نین تارا بھی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں مداحوں سے مکالمہ کرنے کےلیے انہوں نے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کا سیشن AskSRK بھی رکھا۔

اس دوران شاہ رخ اپنے مداحوں کا جواب دیتے ہوئے نظر آئے لیکن ان کے ایک جواب نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

مداح نے سوال پوچھا کہ آپ کے گھر کا بجلی کا ماہانہ بل کتنا آتا ہے؟ اس سوال کا سیدھا جواب دینے کے بجائے شاہ رخ نے تحریر کیا کہ ’ہمارے گھر میں پیار کا نور پھیلا ہوا ہے۔ اسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں