گھریلو ملازمین کا استحصال، برطانیہ کے امیر ترین ہندوجا خاندان کے 4 افراد کو سزا

گھریلو ملازمین کا استحصال، برطانیہ کے امیر ترین ہندوجا خاندان کے 4 افراد کو سزا


انسانی اسمگلنگ اور گھریلو ملازمین کے استحصال کا الزام ثابت ہونے پر سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے برطانیہ کے امیر ترین ہندوجا خاندان کے 4 افراد کو سزا سنادی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ہندوجا خاندان نے بھارت سے لائے گئے گھریلو ملازمین کو 18 گھنٹے کی مشقت کی اجرت 8 ڈالرز سے بھی کم ادا کی۔

سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے پرکاش ہندوجا اور ان کی اہلیہ کو ساڑھے چار سال جبکہ دو بیٹوں اور بہو کو چار چار سال سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوجا خاندان کی ملکیت کا تخمینہ 37 ارب پاؤنڈ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں