بھارتی فنکاروں کا وفد کرتار پور راہداری کے ذریعے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور پہنچ گیا۔
بھارتی اداکاروں کے وفد میں گپی گریوال، بنوں ڈھلوں، کرم جیت اور تنو گریوال شامل ہیں۔
بھارتی اداکاروں کا استقبال فلم ساز سید نور اور دیگر نے کیا۔
بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔
یاد رہے کہ بھارتی پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ 20 اکتوبر کو پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے جس کی پروموشن کے لیے بھارتی فنکار آج پاکستان پہنچے ہیں۔