آکلینڈ:
کیوی اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے لائیو ٹی وی نشریات کے دوران مذاق میں بھارتی بولر یوزویندرا چاہل کو ہندی میں ہی گالی دیدی جو صاف سنی گئی۔
دوسرے ٹی 20 میچ کے اختتام پر چاہل نے اینکر سے مائیک لیا اور گپٹل کی جانب چل دیے جو بھارتی اوپنر روہت شرما سے بات چیت کررہے تھے۔
چاہل نے وہاں جاکر کہا کہ ’کیا چل رہا دوستوں‘ ان کے خواب وخیال میں بھی نہیں تھا کہ گپٹل ہندی میں انھیں نامناسب انداز میں پکاریں گے، ان کا جواب سن کر روہت کی ہنسی چھوٹ گئی جبکہ حیران و پریشان چاہل نے فوراً میزبان بیٹسمین کو بتایا کہ وہ اس وقت ٹی وی پر لائیو ہیں۔