گوہر ممتاز اور انعم گوہر نے شادی کی سالگرہ پر بیٹے کی تصاویر اور نام کا بتا دیا

گوہر ممتاز اور انعم گوہر نے شادی کی سالگرہ پر بیٹے کی تصاویر اور نام کا بتا دیا


پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کی اہلیہ انعم گوہر نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے 7 ماہ کے بیٹے کی تصاویر اور نام کا اعلان سوشل میڈیا پر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انعم گوہر نے اپنے شوہر گوہر ممتاز کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے بیٹے کی تصاویر شیئر کیں۔

انعم گوہر نے بیٹے کی مختلف خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’ملیے محمد سلیمان گوہر سے، جو کہ 12 اگست 2022 کو پیدا ہوئے‘۔

انہوں نے اپنے شوہر گوہر ممتاز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسپیل ہے، اور آپ جانتے ہیں، بیٹے کی پیدائش کے 7 ماہ مبارک ہوں، یہ میری سالگرہ سے صرف ایک روز قبل پیدا ہوئے، اس سے بہتر تحفہ نہیں مل سکتا تھا، اپنے تمام دوستوں اور خیر خواہوں کے ساتھ خبر اس امید کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں کہ آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ محمد سلیمان اپنے والدین کی طرح برج اسد سے تعلق رکھتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں