گوگل نے مقامی کمپنیوں کے اشتہارات میں مزید کیٹگریز شامل کردیں

گوگل نے مقامی کمپنیوں کے اشتہارات میں مزید کیٹگریز شامل کردیں


سان فرانسسكو: گوگل نے پوری دنیا میں مقامی کمپنیوں اور سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی سہولت کے لیے گوگل نے مزید پانچ زمرے (کیٹگریز) کو شامل کیا ہے۔

لوکل سروس ایڈ کے تحت پاکستان سمیت آپ اپنی سروسزاور مصنوعات کو مقامی سرچ میں اچھے مقام پر رکھ سکتے ہیں۔ اس سے بہتر اور درست صارفین آپ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور کاروبار وسیع ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر کوئی گوگل میں ’لوکل ہاؤس کیپنگ‘ ٹائپ کرتا ہے تو اس میں آپ کے ادارے کا نام سب سے اوپر بھی آسکتا ہے۔

اسی مقصد کے تحت گوگل نے تعلیم، لوگوں کی دیکھ بھال (پیپل کیئر)، پالتو جانوروں کی سروس، طب اور صحت کے زمروں کا اضافہ کیا ہے۔ کاروباری ادارے گوگل اپ ڈیٹ بکنگ فیچر سے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے فہرست سے براہِ راست ردِ عمل حاصل کرسکتے ہیں۔

تاہم مستقبل میں مزید زمرے جلد ہی شامل کئے جائیں گے اور گوگل کی جانب سے تصدیق شدہ بیج بھی حاصل  فراہم کیا جائے گا۔ مثلاً گھریلو آلات کی سروس فراہم کرنے والے ادارے گوگل کا ’گارنٹی بیج‘ حاصل کرسکیں گے جو ان پر اعتماد کو ظاہر کرے گا اور کاروبارمیں اضافے کی وجہ بھی بنے گا۔ یوں آپ اپنے کاروبار میں گوگل کی تصدیق و سند بھی حاصل کرسکیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں