گول گپے والے نے بشریٰ انصاری کو سُنہرا ماضی یاد دلا دیا

گول گپے والے نے بشریٰ انصاری کو سُنہرا ماضی یاد دلا دیا


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوق و چنچل معروف اداکاہ بشریٰ انصاری ریڑھی پر چلنے والے گانے کو سن کر اپنے بچپن کی یادوں میں کھو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے بچپن کی سُنہری یادوں کو تازہ کرتی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کسی رہائشی علاقے کی سڑک پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس رہائشی علاقے میں ایک گول گپے والا گول گپے فروخت کرنے کے لیے ریڑھی پر گھوم رہا ہے۔

اس کی ریڑھی پر فلم ’مہتاب‘ کا احمد رشدی کی آواز میں گایا ہوا مشہور زمانہ گانا ’ گول گپے والا آیا، گول گپے لایا‘ بھی بج رہا ہے، جس پر مایاناز اداکار ’علاؤالدین‘ نے اداکاری کی تھی۔

یہ گانا سن کر بشریٰ انصاری اپنے بچپن کے سُنہرے دنوں کو یاد کرتے ہوئے یاد ماضی میں کھو گئیں۔

مست ملنگ اداکارہ ویڈیو میں لبوں پر مسکراہٹ سجائے کہہ رہی ہیں کہ کافی عرصے کے بعد یہ گانا سنا ہے، واہ، جبکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘بچپن کی یادیں، گول گپے والا‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں