ممبئی: سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کے ساتھ پھر لفظی جنگ چھیڑ دی۔
سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے آپ بیتی میں لکھا تھاکہ گمبھیر کے کافی نخرے ہیں، وہ خود کو ڈان بریڈ مین اور جیمز بانڈ کا امتزاج سمجھتے ہیں،ان کا کوئی خاص ریکارڈ بھی نہیں۔
اس پر گمبھیر نے کئی ماہ بعد اب ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو اپنی عمر یاد نہ ہو وہ میرے ریکارڈزکیا یاد رکھے گا، شاہد آفریدی میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ میں نے 2007کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 54بالز پر 75 رنز بنائے تھے جبکہ آفریدی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے، یہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ بھی ہم جیت گئے تھے۔