گوادر بندرگاہ کو آپریشنل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، زبیر موتی والا


کراچی: 

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارتی حجم میں اضافے کیلیے گوادر بندرگاہ کو 100 فیصد سہولیات کے ساتھ آپریشنل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر موتی والا نے ایکسپریس کو بتایاکہ پاک افغان تجارتی حجم میں اضافے کیلیے گوادر بندرگاہ کو 100 فیصد سہولیات کے ساتھ آپریشنل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ بندرگاہ افغان تاجروں کے ٹرانزٹ کاروبار کیلیے ایک متبادل راستہ بن گیاہے۔ گوادر بندرگاہ تاجر برادری کو متبادل راستوں کی توسیع میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ملکی درآمدات کاحجم بڑھانے کیلیے شپنگ لائن ڈپازٹس اور ڈیٹینشن کے علاوہ بندرگاہ کے ڈیمریج چارجز مفت ایام، اسکیننگ اور محکمہ کسٹمز کے تیز رفتار آپریشنز متعارف کرانا ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں