اسلام آباد:
گوادر کی بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منگل کو گوادر کی بندر گاہ پر کنٹینر سے لدا ہوا پہلا بحری جہاز لنگر اندازہو گیا۔ بیان کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے علاقائی اقتصادی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔۔