گوادرمیں نیا جزیرہ چاند تارا


تفصیلات کے مطابق اس جزیرے کا نام چا ند تارا اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستانی جھنڈے کی نمائندگی کر تا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جزیرے کے قیام کے منصوبے کا ماسٹر پلان منظرعام پر آ گیا ہے جبکہ 78  صفحات پر مشتمل ماسٹر پلان کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان اور چین کی سرکاری کمپنی کے مابین مشترکہ منصوبہ ہوگا، جس کی مجموعی مالیت 132 بلین ڈالر ہے۔

ذرائع کے مطابق جزیرے میں تفریحی پارک، آرٹ اینڈ کلچر میوزیم، گرینڈ تھیٹر، کنسرٹ ہال، انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر، متعدد ہوٹلز اور شاپنگ مال بنایا جائے گا۔

تفصیلی رپورٹ کے مطابق گوادر آنے والے وقت میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کا معاشی حب بن جائے گا اور اس نئے جزیرے کے قیام سے با رہ لاکھ نو کریاں بھی پیدا ہو نگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں