سکھر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب سکھر میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نیب سکھر نے گندم کیس میں انکوائری کے لیے طلب کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 2017 میں سرکاری اور غیرسرکاری گوداموں سے سبسڈی پرگندم جاری کی گئی تھی اور گندم کی مد میں ساڑھے 13ارب روپے پلی بارگین کی مد میں وصول کیے گئے جب کہ ڈیڑھ ارب سے زائد رقم اب بھی مل مالکان پرواجب الادا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو 10سوالات پر مشتمل سوال نامہ ارسال کیا گیا تھا جس کے جوابات جمع کرانے وزیر اعلی سندھ نے نیب سکھر کے آفس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔