گندم اسکینڈل پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تلخ کلامی

گندم اسکینڈل پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تلخ کلامی


گندم اسکینڈل پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ شب اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ہوئی۔

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے کہا کیا مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟ حنیف عباسی نے جواب دیا کہ پروگرام میں حق بیان کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حنیف عباسی کون ہے؟ اگر فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں