نامور بھارتی گلوکار بی پراک کی پرفارمنس کے دوران اسٹیج گرگیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر اس افسوس ناک واقعے کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ، جن میں دیکھا جا سکتا ہےکہ گلوکار بی پراک اسٹیج پر بیٹھے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہندوؤں کا مذہبی گیت گارہے ہیں کہ اچانک ان کے بائیں جانب موجود اسٹیج گر جاتا ہے۔
One woman died and 17 others were injured after a stage inside Delhi’s Kalkaji mandir collapsed during a ritual ceremony on Friday midnight. B.Prak was performing while an incident happened. pic.twitter.com/LFTooIZsoV
— Ammy Bhardwaj (@AmmyBhardwaj1) January 28, 2024
بھارت کے شہر دہلی میں تعمیر کلکاجی مندر میںگلوکار بی پراک بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیے گئے تھے تاہم اس اچانک حادثے سے وہاں افراتفری مچ گئی ، جس کے باعث زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیج گرنے کے نتیجے میں ایک 45 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
گلوکار کا حادثے پر درعمل:
بی پراک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔