گلوکار امانت علی کی بین‌الحرمین میں پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا

گلوکار امانت علی کی بین‌الحرمین میں پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا


معروف گلوکار امانت علی نے کربلا میں بین الحرمین میں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

 امانت علی پچھلے کچھ دنوں سے عراق میں موجود ہیں اور وہاں پر مقدس مقامات کی زیارتیں کررہے ہیں۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کربلا سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ براہ کرم، میری اس دعا میں سب لوگ میرے ساتھ شامل ہوں۔

اس ویڈیو میں اُنہیں عراق کے شہر کربلا میں بین الحرمین میں کھڑے وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے دعا کی کہ حضرت محمد ﷺ اور ان کی آل کے صدقے میں اللّٰہ تعالٰی پاکستان کی حفاظت کرے۔

امانت علی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح بھی ان کے ساتھ دعا میں شامل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی حمایت اور گرفتاری کے خلاف اب تک کئی فنکار جن میں اداکار شان شاہد، احسن محسن اکرام، منیب بٹ، عدنان صدیقی، ارمینہ، مرزا گوہر، انوشے اشرف و دیگر اپنے سخت ردِعمل کا اظہار کرچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں