بیف کے قیمے کو بھنے ہوئے مسالوں اور پپیتے کے ساتھ میرینیٹ کر کے دہی اور ہری مرچوں کے ساتھ پکایا گیا مزیدار گلاوٹ کا قیمہ ایک شاندار اور بے مثال پکوان ہے اور اسے پکانا بھی نہایت آسان ہے۔ تیکھے اور کرارے کھانوں کے شوقین خواتین و حضرات کے لئے گلاوٹ کا قیمہ کسی نعمت سے کم نہیں۔
اجزاء
-
- بیف کا قیمہآدھا کلو گرام
- پپیتے کا پیسٹایک کپ
- ادرک کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
- لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
- ناریل کا پائوڈرایک کھانے کا چمچ
- لونگچھ سے سات عدد
- دار چینیایک عدد
- الائچیپانچ سے چھ عدد
- خشخاشآدھا چائے کا چمچ
- سرخ گول مرچپانچ سے چھ عدد
- گھیایک کپ
- نمکحسبِ ذائقہ
- دہیایک کپ
- دھنیا، کٹا ہواسجاوٹ کے لئے
- گرم مسالاایک چائے کا چمچ
- پیاز بھنی ہوئیآدھا کپ
- کوئلہ سلگتا ہوابھاپ دینے کے لئے
-
ترکیب
- ایک بڑے پیالے میں قیمہ ڈال کر اس میں پپیتے کا پیسٹ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کریں پھر اسے ڈھانپ پر رات بھر کے لئے یا کم از کم 3 گھنٹے کے لئے میرینیٹ ہونے کی غرض سے رکھ دیں۔
- اب ایک فرائنگ پین میں ناریل کا پائوڈر، دارچینی، لونگ، چھوٹی الائچی، خشخاش اور سرخ گول مرچ ڈال کر بھون لیں پھر اسے گرائنڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
- اب ایک کڑاھی میں گھی ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیسا ہوا مسالا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ ڈالیں اور 1 سے 2 منٹ تک بھونیں۔
- اب اس میں نمک ڈالیں اور مکس کریں پھر اس میں دہی ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس پر تازہ ہرا دھنیا چھڑک لیں اور ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک پکنے دیں۔
- اب اس میں گرم مسالا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں بھنی ہوئی پیاز ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب ایک دھات کی کٹوری میں سلگتا ہوا کوئلہ رکھ کر قیمے میں رکھ دیں اس پر چند قطرے تیل کے ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 2 منٹ تک رکھ دیں تاکہ اس کی بھاپ اس میں شامل ہوجائے۔
- مزیدار گلاوٹ کا قیمہ تیار ہے۔ اپنے خیالات اور قیمتی رائے نیچے دیئے گئے خانے میں درج کریں۔