گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ 31.3 ارب کی برآمدات ہوئیں، عبدالرزاق داؤد

گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ 31.3 ارب کی برآمدات ہوئیں، عبدالرزاق داؤد


وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جون اور جولائی میں ملک سے مصنوعات کی ریکارڈ برآمدات ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر ریکارڈ 31.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری برآمدات بڑھ کر 25.3 ہوگئے تھے جو ایک لحاظ سے ریکارڈ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ آسانی سے نہیں ہوا، جون میں صرف ایک مہینے 2.7 ارب ڈالر تھے جو ریکارڈ ہے اور اب جولائی کے اعداد وشمار آگئے ہیں اور 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، یہ بھی جولائی کے مہینے کا ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے، برآمدات، برآمدات، برآمدات۔ اس کے ساتھ ساتھ ‘میک ان پاکستان’ بھی ہماری ایک پالیسی ہے، جس کے تحت آپ جو برآمد کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان میں بنائیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ مالی سال صرف 25.3 صرف مصنوعات اور 6 ارب خدمات کی مد میں برآمدات تھیں جو مجموعی طور پر 31.3 ارب تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں