گروچرن سنگھ دوبارہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کا حصہ بننے والے ہیں؟

گروچرن سنگھ دوبارہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کا حصہ بننے والے ہیں؟


تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ’سوڈھی‘ گروچرن سنگھ دوبارہ سٹکام کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟ مداح اس سوال کے جواب کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

اسی حوالے سے تازہ ترین خبر ہے کہ مشہور کامیڈی سیریز میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے گروچرن سنگھ نے آج شو کے پروڈیوسر اسیت مودی سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گروچرن ممبئی میں اسیت مودی کے دفتر میں ان سے ملے۔ ملاقات کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین حیران ہیں کہ آیا گروچرن سنگھ جلد ہی تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں واپس آ رہے ہیں۔

تاہم جب میڈیا نے گروچرن سے رابطہ کیا تو انہوں نے کسی بھی قسم کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے‘

گروچرن سنگھ سٹکام کی شروعات میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرتے رہے ہیں، وہ شو کے مقبول کرداروں میں سے ایک تھے اور ابتدائی کاسٹ میں شامل تھے۔ تاہم، انہوں نے 2013 میں شو چھوڑ دیا تھا، لیکن مداحوں کے مطالبے پر وہ اگلے سال واپس آ گئے۔

تاہم 2020 میں ایک بار پھر ان کے جانے کے بعد اداکار بلویندر سنگھ نے ان کی جگہ لے لی تھی۔

رواں سال اپریل میں روشن سنگھ کے مداحوں اس وقت تشویش میں مبتلا کردیا تھا جب وہ اچانک لاپتہ ہوگئے۔ تاہم 26 دن بعد وہ گھر واپس آ گئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں