گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا الوداعی خطاب

گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا الوداعی خطاب


لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے ڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنی توجہ گراؤنڈ پرفارمنس پر رکھو، باہر کی باتوں پر دھیان نہ دو کیونکہ باہر والے کبھی آپ کو اونچے مقام پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا، گراؤنڈ سے ہی آپ کا کیریئر وابستہ ہے، تمام کھلاڑی پاکستان اور قلندرز کی روشنی ہیں اس لیے ہمیشہ فخر کے ساتھ کھیلنا اور ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دینا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ سپورٹ پر شکر گزار ہوں آپ سب فیملی کی طرح رہے اور اب رمضان آرہے ہیں تو فیملی کے ساتھ وقت گزارو۔


اپنا تبصرہ لکھیں