گائے کا پیشاب اور گوبر کورونا وائرس کا علاج ہے: بھارتی رکن اسمبلی


پوری دنیا کے سائنسدان جہاں کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے دوائی ایجاد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ایسے ہیں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی رکن اسمبلی نے موذی مرض سے بچاؤ کے لیے انوکھا طریقہ بتا دیا ہے۔

بھارتی ریاست آسام سے بی جے پی کی رکن اسمبلی سمن ہری پریا کا کہنا ہے ’میں سمجھتی ہوں کہ گائے کا پیشاب اور گوبر کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے‘۔

سمن ہری پریا کا کہنا ہے کہ گائے ہمارا اثاثہ ہے جس کے پیشاب اور گوبر سےکینسر جیسے موذی مرض سمیت متعدد امراض کی ادویات تیار کی جا چکی ہیں۔

بی جے پی کی رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ گجرات کے ایک اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو گائے کے ساتھ رکھا جاتا ہے، مریضوں کے جسم پر گائے کا گوبر ملا جاتا ہے اور گائے کے پیشاب سے بنی دوا انھیں پلائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر سے چین کے شہر ووہان سے سامنے آنے والا کورونا وائرس دنیا کے 84 ممالک میں پھیل چکا ہے، وبا سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں، بھارت میں بھی کورونا وائرس کے 29 مریض سامنے آئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں