کینیڈا میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد


کینیڈا میں فوجی گریڈ اسلحہ کے 1500 ماڈلز  پر فوری طور  پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اب کینیڈا میں فوجی گریڈ ہتھیار کی خرید و فروخت، نقل و حمل یا استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

جسٹسن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار کم وقت میں لوگوں کی زیادہ تعداد کو ہلاک کرنے کے لیے تیار کیےگئے تھے، لیکن کینیڈا کو ایسے ہتھیاروں سے کوئی فائدہ نہیں اور  نہ ہی ایسے ہلاکت خیز ہتھیاروں کے لیے کینیڈا میں کوئی جگہ ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ہتھیار جمع کروانے والوں کے لیے 2 سال تک عام معافی کا اعلان بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہتھیار جمع کروانے والوں کو تلافی دینے کے لیے قانون سازی کرے گی۔

خیال رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے فوجی گریڈ ہتھیار پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد دو ہفتے کے اندر کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ کینیڈا کے صوبے نووا اسکوشیا میں مسلح شخص نے فائرنگ سے ابتدائی طور پر 16 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم بعدازاں ہلاک افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں